Top Rated Posts ....
Search

Allah Ke Mutaaliq Mutnaazae Bayaan

Posted By: Ashad on 15-07-2018 | 23:24:20Category: Political Videos, News


اللہ تعالیٰ کے متعلق متنازعہ بیان دینے پر سائرہ افضل تارڑ کا یو ٹرن ۔۔۔ انوکھی منطق پیش کر دی
حافظ آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے “اللہ تعالیٰ کے بارے میں ادا کیئے گئے اپنے الفاظ کے بارے میں اہم ترین وضاحتی بیان سامنے آگیا ۔ انہوں نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ” میں سائرہ افضل تارڑ آپ سے مخاطب ہوں اور،

مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ آج سوشل میڈیا میں جس جملے کو اور جس بات کو ہوا دی جارہی اس سے میرا ہر گز میرا یہ مقصد نہیں تھا ۔ کئی بارے انسان کے منہ سے ایسا لفظ نکل جاتاہے جس وہ مطلب نہیں ہوتا ۔ میں اس جملے کو دہرانا نہیں چاہتی میں نے صرف سکھانے کی بجائے سیکھانا کہہ دیا “۔ میں کہنا چاہتی تھی کہ ” اللہ تعالی ٰ تجربوں سے سکھاتا ہے اور انسان تجربوں سے سیکھتا ہے ۔کوئی بھی انسان جس میں ذرا سا بھی ایما ن اور عقل اس کو پتہ ہے کہ میں کیا کہنا چاہتی تھی ، میرے مخالفین میرے خلاف اس بات کو لے کر پروپوگنڈ ا کر رہے ہیں ۔ میں اپنے مخالفین اور ان کو جو اس پر کمنٹس کر رہے ہیں ان کو اتنا ہی کہوں گی اور ان لوگوں کو جس اس طرح کی باتوں پر کمنٹس کر تے ہیں یہ بڑ ا حساس معاملہ ہے اور ایمان کا حصہ ہے ، جو غلط بات میرے منہ سے نکلی میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔اور ان کو بھی کہوں گی کہ خدا کے لیے اس کو مت اچھالیں ۔

الیکشن مہم تیز ہونے کےساتھ ساتھ سیاستدانوں کی نیندیں بھی حرام ہو چکی ہے ہیں اور نیند اور سٹریس زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سوں کی زبانیں پھسلنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس میں مسلم لیگ ن سب سے بازی لے گئی ہے ۔گزشتہ روز رانا ثنااللہ کے بیان ” نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے ” کے بعد کافی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ۔اس کے بعد ن لیگی رہنما میاں منان کی مقامی تاجر کو کھلی گالیوں کی ویڈیو نے بھی لیگی کارکنوں کو شرمندہ کیا مگر اب ضلع حافظ آباد سے ن لیگی سابق وفاقی وزیر برائے صحت اور لیگی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے حد ہی پھلانگ دیں ۔انہوں نے اپنے حلقے کے نواحی گاؤں میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ” یقین جانیں اللہ تعالیٰ تجربوں سے سیکھتا ہے اور ہم بھی تجربوں سے سیکھتے ہیں “۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سائرہ افضل تارڑ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.