Dames Fund Ki Aad Mein Loot Maar Shuru
Posted By: Akram on 15-07-2018 | 23:22:52Category: Political Videos, Newsسپریم کورٹ کے ڈیمزفنڈ کی آڑ میں لوٹ مار شروع۔۔۔۔عوام کو کیسے چونا لگایا جا رہاہے؟ دنگ کر دینے والی خبر آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مہمند ڈیم اور دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز قائم کردیے ہیں تو اس کی آڑ میں جعلسازی کے ذریعے لوٹ مارکرکے رقوم بھی بٹورنا شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں خود کو واپڈا کا اہلکار ظاہر کرکے
لوگو ں سےپانچ سو روپے ڈیم فیس اینٹھنے واے ایک گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن سید علی نے نو سربازی کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر اے ایس پی گلشن راوی نو شیر وان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن راوی اظہر حسین کے ہمراہ جو پولیس ٹیم تشکیل دی. اس ٹیم نے مذکورہ گینگ کا تمام ریکارڈ اکٹھا کیا اور ان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سپیشل چیکنگ اور ناکہ بندی کر رکھی تھی، ایس ایچ او اظہر حسین کو اطلاع ملی کہ مذکورہ گینگ نے ایک گھر میں نوسربازی کی واردات کی ہے اور فرار ہوگئے . نجی اخبار کے مطابق اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری ناکہ بندی کر کے نو سرباز گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونیوالوں میں ملزمان منشاء ، شہان علی ، ابو بکر اور ایک عورت شامل ہیں، ایس پی سید علی کے مطابق ملزمان گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں اپنے آپ کو واپڈا اہلکار بنا کر فی میٹر 500 روپے ڈیم فنڈ وصول کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے گروہ میں دو عورتیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک گرفتار کر لیا گیا ہے ،
دوسری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنے کا حکم دیا اور اس کے لیے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ بھی کیے۔سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے ملازمین نے ڈیموں کے لیے تنخواہیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ’ڈیم‘ لکھیں اور ’8000‘ پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔(ف،م)