Top Rated Posts ....
Search

Khoon Aakhir Khoon Hota Hai

Posted By: Abid on 13-07-2018 | 18:53:01Category: Political Videos, News


خون آخر خون ہوتا ہے ؟ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے نکالی گئی ریلی میں شہباز شریف کارکنوں کو کیا کام کرنے کی بار بار ہدایت کرتے رہے ؟ خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف ریلی میں شریک کارکنوں کو پرا من رہنے کی تلقین کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد نوازشریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے نکالی گئی ریلی میں شہباز شریف قائد کے استقبال کیلئے نکلنے پر انکا شکریہ ادا کرتے رہے ۔

وہ با ر بار کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے آئی لو یو کہتے رہے اور پر امن رہنے کی بھی تلقین کرتے رہے ۔ اس کے ساتھ شہباز شریف پولیس سے بھی درخواست کرتے رہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن ہی رہیں گے جبکہ راستے میں پڑی تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں ورنہ عوام کا یہ سمندر انہیں بہا لے جائے گا ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نیب ٹیم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے پر لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور ان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔جیونیوز کے مطابق کے مطابق نیو اسلام آبا د ائر پورٹ پر عدنان بٹ نامی سینئر افسر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم موجود ہے جبکہ اے ایس ایف کی ایک پوری کمپنی اور رینجرز بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ خصوصی طیارے کے اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو سخت سکیورٹی کے انتظامات میں ٹرمینل پر لایا گیاہے جہاں ان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس وقت اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کے سامنے خالی علاقے میں ہیلی پیڈ تیار کیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے ارد گرد عمارتوں پر رینجرز اہلکار وں کوتعینات کیا گیا ہے جبکہ جیل کے ارد گرد جیمرز لگائے گئے ہیں اور ہیلی کاپٹر کی رہنما ئی کے لئے ہیلی پیڈ پر ایک غبارہ چھوڑا گیا ہے ۔ ہیلی پیڈ کے قریب گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو منتقل کرکے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کے اندھیر ے میں ایک ہیلی کاپٹر کو اس ہیلی پیڈ پر لینڈ کروا کر کامیاب عملی مشق کی گئی تھی ۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.