Top Rated Posts ....
Search

Kal Saaniha Mein Shaheed Hone Waale...

Posted By: Abid on 13-07-2018 | 18:49:27Category: Political Videos, News


کل سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کیسے محب وطن لیڈر تھے ؟ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ انہیں سیلوٹ کریں گے
کوئٹہ(ویب ڈیسک )مستونگ بلوچستان میں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ کے نتیجہ میں پینتالیس افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں صوبائی اسمبلی کے امیدوارنوابزادہ میرسراج خان رئیسانی بھی شامل ہیں ۔نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم محب وطن بلوچ سردار سے محروم ہوگیا ہے ۔سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی

کے بھائی نوابزادہ سراج خان رئیسانی کے بارے مشہور ہے کہ انہیں پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہتی تھیں ،لیکن وہ ان کی پرواہ نہیں کرتے تھے ۔ذرائع کے مطابق نوابزادہ سراج خان رئیسانی عام نوابوں کے برعکس اکیلے سکیورٹی کے بغیر بھی انتہائی جرات سے بلوچوں پر پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے یکجا ہونے پر زور دیتے تھے اور جلسوں میں پاکستانی پرچم بلند کرکے نعرے لگاتے تھے۔ نوابزادہ سراج خان رئیسانی کٹر پاکستانی کے طور پر بلوچوں کو ”ون بلوچستان و ن پاکستان “ کے نعرے پر اکٹھا کررہے تھے ۔وہ کئی بار انتخابی مہم کے لئے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر بھی نکل کھڑے ہوتے تھے ۔ان کی ایک وڈیو انکی شہادت سے ایک ہفتہ پہلے منظر عام پر بھی آئی تھی جس میں وہ 125 ہنڈا پر سوار ہوکر کاندھے سے کلاشنکوف لٹکائے حلقہ کی جانب جاتے ہوئےنظر آتے ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی ان کے پیچھے بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے یہ وڈیو فیس بک پر بھی نشر کی تھی ۔وہ اپنی ہر پوسٹ کے ساتھ انگریزی میں یہ نعرہ بھی لکھتے تھے۔ بلوچ ذرائع کے مطابق نوابزادہ سراج خان رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے بی پی35میں الیکشن لڑنے جارہے تھے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اس سال مارچ میں بنی تھی۔ نوابزادہ سراج خان رئیسانی نے انتخابات سے پہلے اپنی سیاسی جماعت بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان میں ضم کردیا تھا ۔ (ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.