Main Bhi Nawaz Shrif Ke Saath Jail Jaaon Gi
Posted By: Mangu on 09-07-2018 | 18:22:28Category: Political Videos, Newsمیں بھی نواز شریف کے ساتھ جیل جاؤں گی ۔۔۔۔ ایسی خاتون نے اعلان کر دیا کہ جان کر آپ کا دل بھی پسیج جائے گا
لاہور (ویب ڈٰسک) احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تاہم نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہونے کے باعث تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
مریم نواز شریف نے اپنے والد کے ہمراہ جمعہ 13 جولائی کو واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر نیب حکام نے انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی بھرپور تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں مگر اب ایک ایسی خاتون نے نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کیساتھ جیل جانے کا اعلان کر دیا ہے کہ نیب حکام بھی اپنا سر پکڑ لیں گے۔نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) رمیزہ مجید نظامی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے اور پوتی کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ جانے کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا ہے ”نواز شریف کو گرفتار کرنا ہے تو میں بھی ساتھ جیل جاﺅں گی“۔ انہوں نے لکھا ”نواز شریف کی والدہ، آپی جی، بضد ہیں اور انہوں نے گھر والوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر جائیں گی۔ میں نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی، اگر گرفتار کیا تو میں بھی ساتھ جاﺅں گی، ان کی عمر 85 سال ہے۔“(ش،ز،خ)