Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Maryam Nawaz Aur Safdar

Posted By: Akbar on 08-07-2018 | 18:28:51Category: Political Videos, News


نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزا سنائے جانے کے بعد احتساب عدالت کے باہر ایک شخص قطری مٹھائی بانٹ رہا تھا اور ساتھ ساتھ کہہ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی کی ایک معنی خیز اور دلچسپ خبر ملاحظہ کیجیے
لاہور(ویب ڈیسک)ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کے حالات سے میری دلچسپی فطری ہے۔یہ ہی سبب تھا کہ جب پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلہ سنانے کی گھڑی آئی تو میرے قدم خود بخود مرکزی لندن کے ایونفیلڈ ہاؤس کی جانب بڑھنے لگےہیں۔

نامور صحافی سلمان فارسی اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں۔۔۔ اب تو پوری قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ ایونفیلڈ ہاؤس کیا ہے اور کیوں وجہ تنازع بنا ہوا ہے۔ جی ہاں، یہ وہ ہی عمارت ہے جس میں مبینہ طور پر چار فلیٹ میاں نواز شریف کے بیٹوں کی ملکیت ہیں اور اس معاملے میں سابق وزیراعظم کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس بھیجا گیا تھا جس کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا گیا۔پارک لین سمیت تمام مشکوک جائیدادیں تحقیقات کی زد میں مارت کے سامنے جہاں میاں نواز شریف کے حامی جمع تھے وہیں ان کے مخالفین بھی موجود تھے جنھوں نے فیصلہ کے بعد بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ان ہی میں ایک نوجوان مٹھائی کا ڈبہ تھامے وہاں موجود لوگوں میں مٹھائی تقیسم کرنے لگا۔ وہ ساتھ ساتھ کہتا جا رہا تھا: ‘اس بار قطر سے خط تو نہیں آیا، لیکن مٹھائی ضرور آئی ہے!’یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ مٹھائی واقعی قطر سے آئی تھی لیکن نوجوان کا اشارہ یقنیاً اس خط کی جانب تھا جو نواز شریف کے وکلا نے گذشتہ برس ان کے دفاع میں یہ کہہ کر عدالت میں پیش کیا تھا کہ یہ قطری شہزادے نے بھیجا ہے۔مٹھائی بٹتے دیکھ کر نواز شریف کے کچھ حامی مٹھائی باننٹے والے نوجوان کی جانب لپکے اور اسے دھکے دینے لگے۔

ایک نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ‘تمھاری زبان کھینچ لیں گے!’ اور پھر ‘آئی لو نواز شریف’ کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ایک اور شخص خوشی میں آئس کریم تقسیم کرتا نظر آیا جو ایونفیلڈ کی جانب اشارہ کرکے کہہ رہا تھا ‘اب یہ جائیداد پاکستان کی ملکیت ہے۔’اسی دوران پاکستان کے ایک سابق وزیر کے بیٹے ایک کار سے نمودار ہوئے اور عمارت کی طرف جانے لگے تو وہاں موجود لوگوں نے ان پر فقرے کسنا شروع کر دیے۔ایک نے کہا کہ یہ جگہ (ایونفیلڈ) بہت جلد خالی کرنی پڑے گی۔وہاں موجود افراد میں خواتین کی تعداد بھی خاصی تھی۔ بہت سے لوگ وہاں سے اپنے موبائل فونز پر فیس بک لائیو کر رہے تھے۔جبکہ کچھ پاکستانی ایونفیلڈ ہاؤس کے باہر سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔میں عدالتی فیصلہ پر اپنی رائے نہیں دینا چاہتا البتہ وطن سے دور ایک پاکستانی کی حیثیت سے فیصلے کے بعد پاکستانیوں کے ردعمل کا مجھے دکھ ضرور ہوا۔میں سوچتا رہا کہ پاکستان کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو یہ دن دیکھنا پڑا کہ لندن کے ایک مہنگی ترین علاقے پارک لین میں کچھ پاکستانی اپنی روایتی جذباتیت کے اظہار میں مٹھائی اور آئس کریم تقسیم کر رہے تھے تو دوسرے انھیں دھکے دے رہے تھے۔(ش،ز،خ)(بشکریہ : بی بی سی )

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.