Top Rated Posts ....
Search

Is Aurat Ko Adaalat Ne 8 Saal Ki Sazaa Sunai Hai

Posted By: Ahmed on 08-07-2018 | 18:27:41Category: Political Videos, News


اس مصری خاتون کو قاہرہ کی ایک عدالت نے آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے ؟ مگر اس حسینہ کا جرم کیا ہے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر کی مقامی عدالت نے زیر حراست ایک مصری خاتون سیاح کو مصری عوام، مذہب کی توہین کے الزامات میں آٹھ سال قید کی سزا سنادی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نیو مصر کے علاقے جنح کی ایک مقامی عدالت نے لبنانی خاتون سیاح منیٰ مذبوح کو حیا سوز ویڈیو بنا کر

سوشل میڈیا پر شیئر کرنے، مصری عوام اور مذہب کی توہین کرنے کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعدازاں سزا میں کمی کرکے اسے 8 سال کردیا گیا ہے۔مصر کی کسی بھی عدالت کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی انوکھی سزا ہے، عدالت نے خود ہی پہلے گیارہ سال قید کی سزا سنائی اور صرف ایک گھنٹے بعد ہی سزا میں کمی کرتے ہوئے اسے 8 سال کردیا۔دوسری جانب مصری پراسیکیوشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سزا پانے والی لبنانی خاتون کے وکیل اپنی موکلہ کو سنائی گئی سزا 29 جولائی تک اپیل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔گرفتاری سے قبل لبنانی خاتون سیاح منیٰ مذبوح نے معافی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگی۔یاد رہے کہ لبنانی خاتون سیاح منیٰ مذبوح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر توہین آمیز اور متنازع ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جن میں مصری عوام اور حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھااس پر پراسیکیوٹر جنرل نے خاتون کو حراست میں لینے اور اسے سخت سزا دینے کی سفارش کی تھی، سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک سے بے دخل کردیا جائے گا۔مصری میں اپنی گرفتاری کے خوف سے لبنانی خاتون سیاح لبنان فرار ہونے کی کوشش کی مگر اسے گرفتار کرلیا گیا، مصری پراسیکیوٹر جنرل احمد صادق کا کہنا ہے کہ منیٰ مذبوح کو فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.