Punjab Ke Eham Halqe Mein 36 Saala
Posted By: Pango on 07-07-2018 | 22:53:18Category: Political Videos, Newsپنجاب کے اہم حلقے میں 36 سال پرانہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔انتخابات 2018 میں کیا ہونے جا رہا ہے؟خبر آ گئی
لیہ(ویب ڈیسک)ضلع لیہ کی 36سالہ تاریخ میں پہلی بار ضلع لیہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں میں سے کل 7خواتین امیدوار جنرل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، ضلع لیہ کے کل 87امیدواروں میں سے سب سے زیادہ پڑھی لکھی حلقہ پی پی 280کی امیدوارثوبیہ انعام نکلیں، کل سات
خاتون امیدواروں میں سے 5خواتین گریجویٹ ، تفصیل کے مطابق 1982میں بننے والے ضلع لیہ میں اب تک کسی ایک الیکشن میں بھی کسی خاتون نے جنرل الیکشن میں حصہ نہیں لیا یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ جنرل الیکشن میں کل 7خاتون امیدوار حصہ لے رہی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ پڑھی لکھی خاتون حلقہ پی پی 280کی ثوبیہ انعام جو کہ ایم فل انگریزی نکلیں جبکہ این اے 188کی امیدوار کلثوم خالق ایم بی اے ،ایل ایل بی ہیں جبکہ اسی حلقہ میں سے ثوبیہ رمضان بھی ایم اے انگریزی ہیں ،حلقہ این اے 187سے شہناز بہادر خان بھی گریجویٹ نکلیں، جبکہ حلقہ پی پی 282میں زاہد بی بی مڈل پاس،پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر سعیدہ بیگم میٹرک پاس ، شمائلہ ارم ایم اے اور ریحانہ اعجاز بھی ایم اے پاس نکلیں ۔ دیکھنا یہ ہو گا کہ25جولائی کو کون سی خاتون امیدوار الیکشن میں جیت پاتی ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد نااہل قرار دیئے جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ مریم نواز این اے 127 (لاہور) اور کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 (مانسہرہ) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ این اے 127 اور این اے 14 کے بیلٹ پیپرز تاحکم ثانی نہ چھاپے جائیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست سے بھی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے نام نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں حلقوں کے بیلٹ پیپرز عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد چھپوائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے حلقوں کے 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 20 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل یکم جولائی سے شروع ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔سزا کے ساتھ ہی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے بھی نااہل ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس سے قبل ہی عدالت تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔(ذ،ک)