Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ka Watan Wapsi Ka Elaan

Posted By: Akram on 07-07-2018 | 22:50:44Category: Political Videos, News


نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہی حمزہ شہباز کو کیا ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ؟ بڑی بریکنگ نیوز آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی کے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا نگراں مقرر کردیا گیا ہے اور انتخابی امیدواروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر

کو نیب عدالت کی طرف سے سزا کے فیصلے کے خلاف کارکنوں نے احتجاج جاری رکھا ، بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔لاہور کے حلقہ این اے 133 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو عوام کی عدالت لگے گی اور عوام یہ فیصلہ سنائیں گے جو مرضی کر لو نواز شریف کو دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔اگر دنیا میں جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہو تو عمران نیازی وہ ورلڈ کپ ضرور جیتے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو فیصلہ آیا ہے وہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیوں کا تسلسل ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ میا ں نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد پر بڑی تعداد میں کارکن لاہور ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کریں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف پاکستان آمد کے حوالے سے تذبذ ب کا شکار تھے کہ وہ اسلام آباد آئیں یا لاہور ۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ لیڈر شپ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ نواز شریف لاہور میںتشریف لائیں جہاں کارکنا ن بڑی تعداد میں ان کا استقبال کریں گے ۔واضح رہے کہ مریم نواز نے جمعے کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے اور وہ جمعے کی سہ پہر کو لاہور ائیر پورٹ پہنچے گے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.