Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ki Watan Waapsi

Posted By: Ahmed on 07-07-2018 | 22:49:57Category: Political Videos, News


نواز شریف کی وطن واپسی۔۔۔۔ گرفتاری سے بچنے کےلیے (ن) لیگ کے کارکنوں کو کیا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں؟ تازہ ترین خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وطن واپسی کے اعلان پر ن لیگ نے جمعہ کو ملک بھر کے تمام کارکنوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔نجی نیوز چینل کے مطابق کے مطابق لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان

کی صاحبزادی نے جمعہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مقدمے میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرکے ایئرپورٹ پر ہی دونوں کی گرفتاری کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد کی وطن واپسی کے موقع پر ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور اپنے قائد کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں۔واضح رہے کہ نیب حکام نے قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔ نیب کا کہنا ہے نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ والد کے ہمراہ جمعہ کو وطن واپس آرہی ہیں جب کہ نیب کا کہنا ہے نوازشریف اورمریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر والدہ کی صحت سے متعلق کچھ نہیں بتارہے کہ وہ کب تک ہوش میں آجائیں گی لیکن

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو انشااللہ پاکستان واپس پہنچ جائیں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتریں گے۔دوسری جانب لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا پورا فیصلہ مفروضات پر دیا گیا اور اس میں صرف نوازشریف کو نشانہ بنایا گیا، فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے قانونی راستہ اپنائیں گے اور اگر تحقیقات میں برطانیہ سے مدد مانگی گئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا کیوں کہ جب برطانیہ نے ٹرسٹ ڈیڈ کو درست قراردے دیا تو پاکستانی عدالت اسے غلط کیسے کہہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ کرپشن ہوئی تو سزا کس بات پر دی گئی، نوازشریف اس کیس سے بری ہوئے انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی شخص میری اور بھائی کی ٹرسٹ ڈیڈ کو غلط نہیں کہہ سکتا اور کسی بھی صاف شفاف عدالت سے اتنا کمزور فیصلہ نہیں آسکتا اگر کہا جائے کہ فیصلے میں مضحکہ خیز چیزیں ہیں تو یہ بے جا نہ ہوگا۔ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت سے حاصل کرلیا ہے اور گرفتاری کے وارنٹ بھی حاصل کرلئے ہیں۔ قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔نیب کا کہنا ہے نوازشریف اورمریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.