Top Rated Posts ....
Search

Agar Shrif Family Ki Sazaa Dene Ka Ikhtayar Imran Khan Ke Paas Hota

Posted By: Abid on 07-07-2018 | 10:24:27Category: Political Videos, News


اگر شریف خاندان کی سزا مقرر کرنے کا اختیار عمران خان کو ہوتا تو ۔۔۔۔۔ مریم اور نواز شریف کو سزا ملنے کے حوالے سے بی بی سی کی خصوصی رپورٹ ملاحظہ کیجیے
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے دس ماہ تک جاری رہنے والی سماعتوں کے بعد سزا سنا دی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے سنائے

نامور صحافی عابد حسین اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔جانے والے فیصلے کا انتظار شدت سے کیا جا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے دس ٹاپ ٹرینڈز میں سے آٹھ اسی فیصلے سے متعلق رہے۔ان میں سے واضح اکثریت عمران خان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے نظر آئے، جیسے ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ #اب_ہوگاسب_کااحتساب کے نام سے چل رہا تھا جبکہ ایک اور مقبول ٹرینڈ #شکریہ_عمران_خان کے نام سے چل رہا تھا۔متوقع تھا کہ تین جولائی کو محفوظ ہونے والا فیصلہ صبح کو ہی سنا دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا اور چھ بار عدالت کی جانب سے اسے موخر کیا گیا، لیکن ٹی وی اینکر اور صحافی صابر شاکر نے صبح ساڑھے گیارہ بجے ہی فیصلے کی پیشن گوئی کر دی تھی۔صحافی ضرار کھوڑو نے بھی فیصلہ سنائے جانے کی تاخیر پر ٹویٹ کی کہ وہ اس کرب سے گزر چکے ہیں۔شام ساڑھے چار بجے فیصلہ سامنے آتے ہی بڑے پیمانے پر سیاسی رد عمل دیکھنے میں آیا لیکن ‘ایڈ بشیرن’ کے نام سے ہینڈل رکھنے والے ٹوئٹر صارف کی توجہ عدالت کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کے بٹوارے پر تھی۔چھ جولائی کو فیفا فٹبال ورلڈکپ کے پہلے دو کوراٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے اور اسی مناسبت سے صارفین نے فیصلے اور ورلڈ کپ کا تعلق ڈھونڈ لیا۔بیس دن بعد پاکستان میں انتخابات ہو رہے ہیں اور کئی مبصرین کے نزدیک اس فیصلے کے پیچھے شاید کچھ اور مقاصد ہیں۔امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر سے منسلک تجزیہ نگار مائیکل کوگل مین نے اپنی

ٹویٹ میں اسی خدشے کا اظہار کیا۔صحافی بینظیر شاہ نے لاہور کے حلقے این اے 127 میں مسلم لیگ ن کے مقتدر رہنما پرویز ملک کے بیٹے کی آزاد امیدوار کی حیثیت سے موجودگی پر خیال ظاہر کیا کہ شاید وہ مریم نواز کو سزا ملنے کی صورت میں نواز لیگ کے متبادل امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے اس حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔فیصلے پر تبصرہ کیا کہ اس سے بہتر فیصلہ تو خود عمران خان بھی نہیں لکھ سکتے تھے۔صحافی مہرین زہرہ ملک نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزرا اعظم تو ہمیشہ عدالتوں کے زیر عتاب آتے رہے ہیں لیکن تختہ الٹنے والے جرنیل ہمیشہ بچ جاتے ہیں۔اس حوالے سے ایک اور صارف سلمان سکندر نے لکھا کہ سابق جنرل مشرف اور سابق جنرل کیانی دبئی اور آسٹریلیا میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد قہقہے لگا رہے ہوں گے۔لیکن لاہور سے تعلق رکھنے والے صارف فراز نے اس حوالے سے تبصرہ کیا کہ احتساب سب کا یکساں ہونا چاہیے۔ ملک کے وزرا اعظم تو ہمیشہ عدالتوں کے زیر عتاب آتے رہے ہیں لیکن تختہ الٹنے والے جرنیل ہمیشہ بچ جاتے ہیں۔ان میں سے واضح اکثریت عمران خان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے نظر آئے، جیسے ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ #اب_ہوگاسب_کااحتساب کے نام سے چل رہا تھا جبکہ ایک اور مقبول ٹرینڈ #شکریہ_عمران_خان کے نام سے چل رہا تھا۔متوقع تھا کہ تین جولائی کو محفوظ ہونے والا فیصلہ صبح کو ہی سنا دیا جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا (ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.