Top Rated Posts ....
Search

PTI Ki Kamyaabi Keliye Kaun Medaan Main?

Posted By: Ashad on 07-07-2018 | 08:09:54Category: Political Videos, News


الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے جاوید میاں داد بھی میدان میں آگئے ،حیران کن تحفہ دینے کا اعلان کر دیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاندادنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو پان کا تحفہ دے کر الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔سابق کپتان جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے رہنمااور حلقہ این اے 244 کے امیدوار علی زیدی

کو پان کا تحفہ دیااور انہیں اپنے ہاتھ سے پان کھلایا۔ اس موقع پرجاوید میانداد نے 1986 میں ماراگیا اپنا تاریخی چھکا یاد کرتے ہوئے کہا میں نے شارجہ میں بھارت کے خلاف پان کھاکر چھکا مارا تھا۔جاوید میانداد نے علی زیدی کو پان دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے یہ ایک پان آپ کے لیے اورایک پان خان صاحب کے لیے۔ اس کے ساتھ ہی سابق کپتان نے پی ٹی آئی کی الیکشن میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا جاوید میانداد نے مجھے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہوا پان کھلایا اس کے علاوہ ایک اور پان بناکر مجھے دیااور کہایہ میرے بھائی عمران خان کو کھلانا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے تحریک انصاف کے رہنما کو علی زیدی کو اپنے ہاتھ سے پان کھلایا اور کہا کہ شارجہ میں پان کھا کر ہی بھارت کے خلا ف چھکا لگا یا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس میں تقریب 18 دن باقی رہ گئے ہیں اور تما م سیاسی جماعتیں الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں شہبازشریف نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خوشگوار موڈ

میں ایک ایسا بیان دیدیا جس پر انہیں لینے کے دینے پڑ گئے ، ممکنہ طور پر ایک رپورٹر نے کراچی کو کرانچی کہہ کر شہباز شریف سے کوئی سوال کیا جس پر صدر مسلم لیگ (ن) نے جواب دیا کہ ہمارے جو بھائی بہن پان کھانے والے ہیں ،ان کے کرانچی کو میں لاہور بناؤں گا۔تاہم کراچی میں علی زیدی نے جاوید میانداد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں پاکستانی سابق کپتان نے علی زیدی کو اپنے ہاتھوں سے پان تیار کر کے کھلایا جبکہ ایک پان انہوں نے عمران خان کیلئے بھی دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں انہوں نے پان کھا کر ہی بھارت کے خلاف چھکا لگایا تھا ۔واضح رہے کہ شارجہ کپ کے فائنل میچ کا آخری اوور بھارتی باولر چیتن شرما کروا رہے تھے۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں کے بعد پاکستان کا اسکور 242 رنز تھا اور اس کے نو کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے آخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ لیکن جاوید میانداد نے چھکا لگا کر تاریخ رقم کر دی اور پاکستان کو کامیاب کروایا ، انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ اس وقت ٹیم کے کپتان عمران خان تھے اور جاوید میانداد نائب کپتان تھے ۔(ف،م)




خان صاحب کے دیرینہ دوست جاوید میاندا اور خان صاحب کے دیرینہ ساتھی علی زیدی کی دلچسپ ملاقات!

میں نے شارجہ میں بھارت کیخلاف پان کھا کر چھکا مارا تھا!

میری طرف سے یہ ایک پان آپکے لیے اور ایک پان خان صاحب کیلئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.