Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz Ke Khilaaf Badi Kamyaabi

Posted By: Ahmed on 07-07-2018 | 08:06:06Category: Political Videos, News


عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز کے خلاف بڑی کامیابی ۔۔۔ خبر کی تفصیلات آپ کو حیران کر ڈالیں گی
لاہور (ویب ڈیسک )احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے متعلق وکی پیڈیا کے صفحے کو متعدد مرتبہ تبدیل کرنے کی کوشش پر ان کے صفحے کے تحفظ کی سطح کو ’ سیمی پروٹیکٹڈ ‘ کرکے اس میں ترمیم کو مشکل کردیا ہے۔مریم نواز کے

صفحے کی تاریخ پر نظرڈالی جائے تو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے والے دن اس میں ’مجرم‘ اور ’چور‘ جیسے الفاظ شامل کرنے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش 1973 کے بجائے 1960 کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ان کوششوں کے بعد وکی پیڈیا نے مریم نواز سے متعلق صفحے کا درجہ سیمی پروٹیکٹڈ کردیا کیونکہ یہ ’زندہ افراد کی زندگی کی پالیسی‘ کی خلاف ورزی ہے۔وکی پیڈیا کی جانب سے اس تبدیلی کے بعد اب نئے صارفین کے لیے ان کے صفحے میں ترمیم کرنا مشکل ہوجائے گا۔اگرچہ مریم نواز کے صحفے کے تحفظ کا درجہ پہلی مرتبہ تبدیل نہیں کیا گیا کیونکہ اس سے قبل ان کے صفحے کے تحفظ کو کچھ وقت کے لیے تبدیل کیا گیا لیکن اس مرتبہ اس تبدیلی کی مدت ایک سال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز واحد سیاسی شخصیت نہیں جن کے صفحے کے تحفظ کو بڑھایا گیا ہے بلکہ اس سے قبل پاناما پیپرز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے صفحے کو بھی سیمی پروٹیکٹڈ کردیا گیا تھا۔اسی طرح سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے صفحات بھی اسی درجہ بندی میں ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا دی تھی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد) اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ (30 کروڑ روپے سے زائد) جرمانہ بھی عائد کیا۔اس کے علاوہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے لندن میں قائم ایون پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.