Top Rated Posts ....
Search

Faisle Ke Baad Khazaane Ko Nuqsaan Pohchaane...

Posted By: Pango on 07-07-2018 | 03:30:33Category: Political Videos, News


ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا کیا حشر ہونے والا ہے؟ شاہ محمود قریشی نے دبنگ اعلان کر دیا
ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خزانے کونقصان پہنچانے والوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنے کا وقت آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ روانہ ہوں گا،

تحریک انصاف کا پیغام پہنچاؤں گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے سندھ پرجس سوچ کا قبضہ ہے اس سے بے خبرنہیں، سندھ پرقابض قوتوں سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کروں گا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق جیسا سندھ آج دکھائی دے رہا ہے ایسا کوئی اورصوبہ نہیں ہے، سندھ میں ناقص حکمرانی اور اداروں کی تنزلی سے نقصان ہواشاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کا ہماراپختہ ارادہ ہے جومنطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے ملک کولوٹا یکےبعد دیگرے احتساب کا شکارہوں گے، ہم سیاسی انتقام کے قائل نہیں ہیں۔انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹ کرنے کے فیصلےکوسراہتے ہوئے کہا کہ وقت فیصلہ کرےگا کہ صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے

فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی غلطی نہیں کرے گی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ابھی نہیں آیا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کا منشور تیار ہو چکا ہے، منشور کا خلاصہ 11 نکات کی صورت میں رکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق ہماری بالکل واضح پالیسی ہے، کرپشن کے خلاف ہیں جو بھی کرپٹ ہے اسے حساب دینا ہوگا۔ ہم مکمل احتساب چاہتے ہیں، احتساب کے عمل میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دکھائی نہیں دے رہی۔ پنجاب کے 141 حلقے ہیں 104 میں تیر کا نشان ہی نہیں۔ بلاول پر جب تک آصف زرداری کا سایہ ہے چل نہیں پائیں گے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 5 سال تک اپوزیشن میں تھی ایک پائی فنڈ نہیں ملا، تمام ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر ن لیگ کو دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ ہم ن لیگ کے ساتھ الحاق کریں یا پیپلز پارٹی کو اپنے برابر میں بٹھائیں، 2023 میں سندھ میں بھی یہی فضا نظر آئے گی جو پنجاب میں ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.