Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ko Kaha Tha Ke...

Posted By: Ashad on 07-07-2018 | 03:28:49Category: Political Videos, News


”کیا اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ ۔۔۔؟ “حمزہ علی عباسی کے ٹوئیٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
کراچی (ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے کھلم کھلا حمایتی ہیں اور ہر موقع پر عمران خان اور پی ٹی آئی کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو ملنے والی سزا کو اسٹیبلشمنٹ کا کارنامہ قرار دیا جارہا ہے تو،

ایسے میں اداکار حمزہ علی عباسی ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں اور ایسا بیان جاری کردیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں نواز شریف کو ملنے والی سزا پر اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو مخاطب کرکے کہا ” اندازوں پر مبنی اپنی رائے کو آخری درجے کی حقیقت سمجھنے والے اور شریف خاندان کی سزا کو اسٹیبلشمنٹ کی سازش قرار دینے والے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں! 1993 میں جب تینوں بچے چھوٹے تھے اور نواز شریف وزیراعظم تھا تو کیا اسٹیبلشمنٹ نے اس کو کہا تھا کہ بچوں کے نام پر اربوں روپے کی لندن میں جائیداد خریدے؟ پھر کیا اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ 20 سال ان جائد ادوں کو جھوٹ بول کر چھپائے؟ پھر کیا پانامہ لیکس میں لندن کی جائیدادیں اور کمپنیاں بھی اسٹیبلشمنٹ والے سامنے لائے؟ کیا اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پہلے امارات اور جدہ کی فیکٹریاں بیچ کر لندن جائیدادیں لینے کی بکواس کرو اور جب اس کا ثبوت مانگا جائے تو پچھلے سارے جھوٹ سیاسی بیان قرار دے کر قطری کا خط لے آﺅ اور 2004 کی جعلی فردیں جمع کراو؟“۔حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پر اس سلسلے کو آگے بڑھایا اور لکھا کہ ” یہ فیصلہ سول ادارے کی جانب سے 2 سال کی تحقیقات کے بعد سویلین جمہوری سسٹم کے تحت سنایا گیا ہے اس لیے آپ کا جو بھی نقطہ نظر ہے وہ بے معنی ہوجاتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ شیرررررررر اس واری جیل “۔حمزہ علی عباسی کی ٹویٹ کے جواب میں ترکش بوائے نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک لطیفے کے ذریعے ن لیگ کے سپورٹرز کا مذاق اڑایا۔طفیل احمد نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم بننے کے باوجود شریف خاندان کا پیٹ نہیں بھر رہا تھا اس لیے انجام یہی ہونا تھا۔سمیرا نامی خاتون حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر بھڑک اٹھیں اور انہیں ان کے لیڈر (عمران خان) کے انجام سے خبردار کرنے لگیں ۔بیدار بخت نے کہا کہ ان کا لیڈر تو کسی کے سامنے نہیں جھکا لیکن حمزہ علی عباسی کا لیڈر قبر کے سامنے جھک گیا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.