Top Rated Posts ....
Search

Taaza Tareen Khabar Aa Gayi Kis Ke Ghar Se?

Posted By: Ahmed on 07-07-2018 | 03:25:45Category: Political Videos, News


آشیانہ اقبال اسیکنڈل: فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی، نیب نے کونسی چیزیں بر آمد کرلیں؟ تازہ ترین خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) نیب کی آشیانہ اقبال اسیکنڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ سابق پرنسپل سیکریٹری کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی رہائش گاہ سے 2 لیپ ٹاپ، 30 سے زائد یو ایس بیز اور گاڑی

سے 5 موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ برآمد کیے گئے موبائل فون میں ایک بلیک بیری فون بھی شامل ہے جس کا پاس ورڈ فواد حسن فواد سے حاصل کر لیا گیا ہے ۔ لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے۔ قبضے میں لئے گئے بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں۔یاد رہے 5 جولائی کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹر فواد حسن فوادکو نیب لاہور نے حراست میں لیا گیا۔ نیب حکام نے فواد حسن فوادسے آشیانہ ہاؤسنگ اقبال کیس میں سوالات کیے جس کے وہ مناسب جواب نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ نیب نے احتساب عدالت سے فواد حسن فواد کیس میں ان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے

پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گزشتہ روز گرفتار ر کیا گیا تھا۔جنہیں آج احتسا ب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد حسن فواد کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،جبکہ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے جسمانی ریمانڈکے لئے دلائل دیے۔جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کے نامزد ملز م فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو نیب آفس کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جبکہ ترجمان نیب نے تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔خیال رہے کہ فوادحسن فواد آج نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ فواد حسن فواد آج چوتھی بار نیبمیں پیش ہوئے تھے۔فواد حسن فواد کو نیب میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فواد حسن فواد کو مذکورہ تحقیقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو امپلیمنٹیشن طلب کیا گیا تھا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.