Top Rated Posts ....
Search

Adaalat Bhi PIA Se Mutaasir Hai

Posted By: Akram on 06-07-2018 | 22:54:07Category: Political Videos, News


عدالت بھی پی آئی اے سے متاثر ہے۔۔۔ شریف خاندان کے خلاف عدالتی کارروائی پر ریحام خان نے متنازعہ ترین پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیکی ) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ تین بار موخر کیا گیا جس نے عوام سمیت صحافیوں کو بھی تجسس میں ڈالے رکھا۔ فیصلہ سے قبل اور بعد میں مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔ریحام خان نے فیصلہ سنانے کا وقت بار بار،

تبدیل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ کیا عدالت بھی پی آئی اے سے متاثر ہے؟ کبھی تو ٹائم پر ہو‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں ایسا دن دیکھنے کی خواہش ہے کہ فیصلے، سرگرمیاں اورمنصوبے اس نوعیت کے نہ ہوں جو بند دروازوں کے پیچھے سنائے جائیں۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے عدالت کے فیصلے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو جیل کی سزا ہوگئی ہے۔ ان کو فوری وطن واپس آکر سزا بھتگنا ہوگی اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ’سویلین کے لیے قانون کی حکمرانی سے بالاتر کچھ بھی نہیں ہے‘‘سب سے دلچسپ مرحلہ اس وقت آیا جب آخری لمحات میں عدالت نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالا اور وہ عدالت کے ایک باتھ روم کی کھڑکی کے ساتھ کھڑے ہوکر معلومات حاصل کرنے لگے۔مریم نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔‘شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ فتح آپ کی ہو گی۔ انشاءالّلہ!.

پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔اتفاق کی بات ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف تقریبا تمام فیصلے جمعہ کے روز سنائے گئے اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جیل کی سزا بھی جمعہ کے دن ہوئی۔ جس پر متنازع ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے مزاحیہ ٹوئیٹ کیا۔پاکستان ایک بڑا ملک ہے، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا.عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصلے سے قبل تو اپنے مخصوص انداز میں انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا لیکن فیصلہ آنے کے بعد قدرے سنجیدگی سے کام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا.صحافی سیرل الیمدا ڈان لیکس کے باعث خبروں میں رہے۔ اس کے بعد حالیہ دنوں میں نواز شریف کے انٹرویو کی وجہ سے ایک بار پھر موضوع بحث رہے جس میں نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق بات کی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر سیرل المیدا نے پوچھا کہ ’ کیا مریم نواز پہلی شخصیت ہیں جو کوئی بھی الیکشن لڑے بغیر نا اہل ہوگئی ہیں؟۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.