Top Rated Posts ....
Search

Sazaa Ke Baad Nawaz Shrif Ki Watan Waapsi

Posted By: Ahmed on 06-07-2018 | 22:52:43Category: Political Videos, News


(ن) لیگ تتر بتتر۔۔۔۔سزا کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی پر آئندہ انتخابات پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟ شیریں رحمان کا ناقابل یقین درعمل سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ سزا کے بعد نواز شریف کا وطن واپس آنا ان کی مجبوری ہے، یہ انتخابات کو متنازع بننا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ایون فیلڈ فیصلے پر رد عمل

میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیریں رحمان نے کہا کہ مقدمے میں نواز شریف قانونی طور پر اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے، مریم اور نوازشریف کا وطن واپس آنا ان کی مجبوری بن گیا ہے، نواز شریف انتخابات کو متنازع بننا چاہتے ہیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے نظام، پارٹی اور خود کو مشکل میں ڈال دیاہے، وہ اس معاملے کو سیاسی کیس بنانا چاہتے ہیں، وہ اپنے ساتھ اپنےبھائی شہباز شریف کو بھی مشکل میں ڈالیں گے کیونکہ ن لیگ نے اس معاملے کو اپنی ذات کی جنگ سمجھا۔ایک سوال کے جواب میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ تتر بتر ہو چکی ہے، نواز شریف نے ووٹ کی عزت کو بے توقیر کیا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو دس سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق مریم نواز اور ان کے شوہر

کیپٹن (ر) صفدر دس سال تک سیاست کیلئے نااہل ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف اور مریم نواز کو سزائیں سنا دی ہیں جس کے بعد سیاستدانوں کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپا ہے جہاں ن لیگی کارکنان اپنے قائد کا دفاع کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنا ن جشن منا رہے ہیں اسی صورتحال میں شریں رحمان بھی میدان میں آئیں اور انتہائی حیران کن رد عمل جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نوازشریف کو سزا ہونے کے بعد اب ان کا موازانا ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کیا جارہاہے جو کہ شیریں رحمان سے دیکھا نہ گیا اور وہ سیدھی میدان میں آ گئیں ۔پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیریں رحمان کا کہناتھا کہ میں مافی چاہوں گی کہ ہم کسی کی بد قسمتی اور اس کے خلاف آنے والے فیصلے پر مٹھائی تقسیم نہیں کرتے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے بد ترین عامر کے ہاتھوں سولی پر چڑھ گئے لیکن انہوں نے معافی طلب نہیں کی، وہ بھاگے نہیں ، چھپے بھی نہیں ،یہ انتہائی غیر مناسب موازنہ ہے ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.