Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ka Mustaqbil Tareek Hai

Posted By: Akram on 06-07-2018 | 22:49:32Category: Political Videos, News


نواز شریف کا مستقبل تاریک ہے۔۔۔۔یہ پیشگوئی کس نے کی تھی؟ نامور خاتون رہنمانے دنگ کر دینے والا انکشاف کر دیا
سکھر (ویب ڈیسک) فنکشنل مسلم لیگ کی مرکزی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ نیب عدالت سے نواز شریف کی سزا سے مرحوم پیر پگاڑا پیر سیدشاہ مردان شاہ کی پیشگوئی پوری کردی ہے جو انہوں نے سالوں پہلے کی تھی اور پیشگوئی کی تھی کہ نوازشریف کا مستقبل

تاریک ہے اور آج وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ہے نواز شریف کو اب واپسی کا تاریخ ساز فیصلہ کرنا چاہیے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا فیصلہ متوقع تھا اس لیے اب ان کو واپس آکر اس کا سامنا کرنا چاہیے اگر وہ واپس نہ آئے تو ان کے حوالے سے عوام میں جو تھوڑی بہت ہمدردی باقی ہے وہ بھی ختم ہوجائے گی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سزا ہوئی ہے تو یقیناً پیسہ واپس لے گئے ہونگے ان کا کہنا تھا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ کئی ایسے سیاستدان ہیں جن کی بیرون ملک جائیدادیں بھی ہیں ان کو بھی سزا ہونی چاہئے ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے اورعدالتوں کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر عدالتیں اپنا کام نہیں کرپائیں گی تاہم اب ملک میں امیر اور غریب کے حوالے سے یکساں قانون ہونا چاہیے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.