Top Rated Posts ....
Search

Mian Biwi Ko Kuchal Diya...Kis Ne...Magar Kiyon?

Posted By: Akram on 06-07-2018 | 21:48:32Category: Political Videos, News


ایک اور ریمنڈ ڈیوس ۔۔ اسلام آباد میں روسی سفارتکار نے میاں بیوی کو کچل دیا۔۔۔ مگر کیوں ؟؟ وجہ جان کر آپ بھی غصے میں آ جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک)دارالحکومت اسلام آباد میں روسی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پاک فضائیہ (پی اے ایف) اہلکار، ان کی اہلیہ اور بچی زخمی ہوگئے۔حادثہ مارگلہ روڈ پر پیش آیا، جہاں پاک فضائیہ کا اہلکار ریاض موٹر سائیکل پر بیوی اور بچی کے ساتھ جارہا تھا۔پولیس کے مطابق کار روسی سفارت خانے کے

تھرڈ سیکریٹری ایلگزنڈر سوچیوکو کی ہے اور حادثے کے وقت وہ خود گاڑی چلا رہے تھے، جبکہ گاڑی میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔واقعے کے بعد ایلگزنڈر سوچیوکو اور ان کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا، جبکہ زخمیوں کو پی اے ایف ہسپتال منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ 7 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخارنے کے دفاعی اور فضائی اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل کی گاڑی سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر مارنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس سے ایک نوجوان عتیق جاں بحق ہوا تھا۔واقعے کے بعد اسلام آباد پولیس نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کیا، تاہم سفارتی استثنیٰ کے باعث ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔تاہم مقتول کے والد کی مدعیت میں کوہسار پولیس اسٹیشن میں سیکشن 320، 337، 279 اور 427 کے تحت واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ واقعہ امریکی سفارتی اہلکار کی غفلت کے باعث پیش آیا۔واقعے کے بعد کرنل جوزف نے امریکی فوجی جہاز سے ملک سے باہر جانے کی بھی کوشش کی، تاہم ان کی اس کوشش کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ناکام بنادیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی ملٹری اتاشی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔تاہم چند روز بعد کرنل جوزف ایمانوئیل کو پاکستان چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے سے افغانستان روانہ ہوگئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرنل جوزف پر پولیس ریکارڈ ملنے کے بعد امریکی امریکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔30 اپریل کو امریکی سفارت خانے کے ایک اور اہلکار کی گاڑی نے اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.