Top Rated Posts ....
Search

Ab Traffic Police Chalaan Nahi Kaat Sake Gi

Posted By: Ahmed on 06-07-2018 | 21:47:04Category: Political Videos, News


منچلوں کی موجیں ۔۔۔ اب ٹریفک پولیس والے چالان نہیں کاٹ سکیں گے ، انوکھی خبر نے سب کو حیران کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس افسران نے وارڈنز کو شناختی کارڈ پر چالان کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کے پیش نظر وارڈنز 25 جولائی تک کاغذات اور لائسنس پر چالان کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے وارڈنز کو 25 جولائی تک گاڑیوں کے کاغذات اور لائسنس پر

چالان کرنے کی ہدایت کردی۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شناختی کارڈ ضروری ہے۔ اس لیے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ پر چالان کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے طابق نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو آگاہ کردیا ہے کہ نئی فیسوں کا اطلاق فوری ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ نئی فیسوں سے متعلق جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق فوری ہوگا اور اس حوالے سے ملک بھر کے نادرا دفاتر کو آگا ہ کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس 500 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردی گئی ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 300 سے بڑھا کر 750 روپے اور ارجنٹ فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے کی گئی ،اس کے علاوہ اسمارٹ کارڈ کی تجدید کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، نارمل شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے سے بڑھ کر اب 400 روپے، اور 1600 روپے میں بننے والا ایگزیکٹو شناختی کارڈ اب 2500 روپے میں بنے گا جب کہ اورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیسوں میں چند سو روپے کمی کی گئی ۔ شناختی کارڈ کی فیسیں بڑھانے کی منظوری گزٹ آف پاکستان نے دی ہے۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.