Top Rated Posts ....
Search

Faisle Ke Baad Nawaz Shrif Ki London...

Posted By: Ahmed on 06-07-2018 | 18:37:27Category: Political Videos, News


نوجوان کے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی لندن رہائش کے باہر نواز شریف کو چور کہنے پر گارڈز نے کیا کارروائی ڈال دی ۔۔؟ تشویشناک خبرآ گئی
لندن(ویب ڈیسک)نوجوان کو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی لندن رہائش کے باہر جشن منانا مہنگا پڑ گیا نواز شریف کے ملازمین نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے نواز شریف کو چور کہنے والے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں کا فیصلہ آج سنایا گیا ۔

9 ماہ کی مسلسل سماعت کے بعد احتساب عدالت نے آج اس ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔اس موقع پر فریقین کے وکیل اور میڈیا کے نمائندے احاطہ عدالت میں موجود تھے۔ اس کیس کا فیصلہ آج 11بجے سنایا جانا تھا جس موخر کرکے بعد میں 12:30کا وقت دیا گیا تاہم 12:30 مپر بھی فیصلہ نہ سنایا جاچکا اور ایک بار پھر نماز جمعہ کے وقفے کے بعد 2:30 بجے کا وقت دیا گیا تاہم فیصلے کی نقول مہیا نہ ہونے پر فیصلہ آخرکار پھر تاخیر کا شکار ہوا اور 4:30 پرفیصلہ سنایا گیا۔اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے نوازشریف کو 11سال قید بامشقت اور 8 ملین پاونڈ جرمانہ،،،مریم نواز کو 8 سال قید بامشقت اور2ملین پاونڈ جرمانہ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔اس فیصلے کے بعد جہاں مسلم لیگ ن کے لیے سوگ کا سماں تھا وہیں تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان نے اس فیصلے پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔اس حوالے سے کچھ مقامات بالخصوص احتساب عدالت کے سامنے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم بھی ہوا۔ایسا ہی ایک واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں تحریک انصاف کے ایک متوالے سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر آکر نواز شریف کو آوازیں کسیں اور چور کہا ۔تاہم ایسا کرنا اس نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ۔وہاں موجود نواز شریف کے ملازمیں اور چاہنے والوں نے اس نوجوان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تشدد کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہاں سے دفع ہوجاو،تم ہمارے لیڈر کو کیسے چور کہہ سکتے ہو۔اس موقع پر نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے چوری کی ہے ،،چور کو چور نہ کہوں تو اور کیا کہوں۔اس پر گارڈز نے اسے پھر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.