Top Rated Posts ....
Search

Adaalat Se Bada Jhatka Lag Gaya

Posted By: Pango on 06-07-2018 | 06:47:15Category: Political Videos, News


نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کو انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑا جھٹکا لگ گیا
کراچی(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 10 جولائی کو سنایا جائے گا۔ جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم راؤ انوار

سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پنہور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کو ساتھیوں سمیت تین بج کر 21 منٹ پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا، جب کہ ملزم راؤ انوار نے مقابلے سے پہلے ایک بج کر 21 منٹ پر پریس کانفرنس میں نقیب اللہ اور دیگر ساتھیوں کے قتل کی تصدیق کی۔ مقابلہ بعد میں کیا گیا تو ملزمان کے قتل کی تصدیق پہلے کیسے کی جا سکتی ہے ۔ صلاح الدین ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ ملزم راؤ انوار مقابلے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے ۔ ملزم راؤ انوار نے میڈیا نمائندوں کو فون کر کے جعلی مقابلے سے متعلق آگاہ کیا اور جائے وقوعہ پر بلایا، ملزم راؤ انوار ہائی پروفائل ملزم ہیں، ضمانت منظور نہ کی جائے ۔ سابق ایس ایس پی ملیر ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر 10 جولائی کو فیصلہ سنایا جائے گا۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس

پاکستان نے ایک کیس کے دوران ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق ریمارکس دیئے کہ ہم نے ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے، ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کرکے دے رہے ہیں، ہم ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کو کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا جائے، یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کےلوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی غرض سے جو اکاؤنٹ بنایا ہے اس کا ٹاٹئل اور نمبر یہ ہے۔واضح رہے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں پانی کا مسئلہ مستقبل میں خطرناک ناسور بن سکتا ہے اور اس مسئلے پر بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسلام آباد میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں میٹروپولیٹن حکام اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.