Top Rated Posts ....
Search

Aeham Sarkaari Afsaraan Giraftaar...

Posted By: Akram on 06-07-2018 | 06:44:45Category: Political Videos, News


اہم سرکاری افسران گرفتار ۔۔۔۔۔ کراچی سے تشویشناک خبر آ گئی
کراچی (ویب ڈیسک)الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریٹرننگ افسران متحرک ہوگئے ۔این اے 249 کے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل سیشن جج کراچی ویسٹ نوید احمد سومرو نے کے ڈی اے اور کے ایم سی کے افسران منہاج الحق

اور محفوظ الہیٰ کی الیکشن ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جس پر پولیس نے دونوں افسران کو فوری طور پر گرفتار کرکے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش کردیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان نے کہا ہے کہ پولیس الیکشن کمیشن سے ملنے والی ہدایات پر پوری طرح عمل کر رہی ہے ،الیکشن مہم کے دوران امیدواروں کوجھنڈے ،پوسٹراور بینرز آویزاں کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں اجازت دی جارہی ہے ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔دوسری جانب احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے ملزمان کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حسین نواز اور حسن نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان سے متعلق سزا نہیں سنائی گئی۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کو جھوٹی دستاویز جمع

کرانے پر بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ملزمان کو قید بامشقت سنائی گئی ہے۔سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ نیب آرڈینینس میں سزا کے خلاف اپیل کے لیے 10دن رکھے گئے ہیں اس لیے نواز شریف کو سزا کے خلاف 10 دن میں اپیل کا حق حاصل ہےمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 127 اور پی پی 137 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 مانسہرہ سے امیدوار تھے جو اب الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ مریم نواز کے سزا یافتہ ہونے سے الیکشن پر فرق نہیں پڑے گا، سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے بیلٹ پیپرز سے مریم نواز کا نام نکال دیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے عدالتی فیصلے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کی اور فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، فیصلے میں بہت قانونی خامیاں ہیں اور فیصلہ ناانصافی کی بنیاد پر کیا گیا۔عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس فیصلے کو پہلے ڈھائی بجے، پھر 3 بجے اور بعدازاں ساڑھے 3 بجے تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔( ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.