Top Rated Posts ....
Search

Tareekhi Faisla Sun'ne Ke Baad Nawaz Shrif Kya Karne Waale Hain?

Posted By: Ashad on 06-07-2018 | 03:49:47Category: Political Videos, News


تاریخی فیصلہ سننے کے بعد نواز شریف سب سے پہلے کیا کام کرنے والے ہیں؟ لندن سے تازہ ترین خبر آگئی
لندن (ویب ڈیسک) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں بیٹھ کر فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے جہاں ڈاکٹروں سے کلثوم نوازکی صحت سے متعلق بات کریں گے اور مریم نواز بھی ڈاکٹرزسےملاقات میں نوازشریف کےساتھ ہوں گی۔واضح رہے احتساب عدالت سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز

اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنانے جارہی ہے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے فیملی کا کلثوم نواز کے ساتھ ہونا ضروری ہے، لہذا فیصلے کو کچھ دن کے لیے موخر کردیا جائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر کی نظریں میاں نواز شریف کے احتساب عدالت کی طرف سے کئے جانے والے فیصلہ پر لگی ہوئی ہیں کہ کیا انہیں سزا ہوگی یا نہیں ؟اس وقت یہ موضوع انتہائی ہارٹ فیورٹ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے اسٹاک ا یکسچینج بھی لمحہ بہ لمحہ بڑھتی بے چینی کے پیش نظر مندی کا شکار ہورہی ہے ۔ دوسری جانب انڈرورلڈ کی دنیامیں سٹے بازوں نے بھی اپنے دھندے کو انتہائی تیزی سے سرگرم کیا ہوا ہے ۔فون پر فون کھڑک رہے ہیں ۔سٹہ بازوں کا دارومدار اس سوال پر نہیں کہ سزا ہوگی یا نہیں بلکہ اس سے اگلے مرحلہ پر کروٹ

بدلنے والے حالات پر انکی نظر ہے جس کی بنا پر سٹے کا ریٹ اس سوال پر کھڑا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلہ کے بعد پاکستان آئیں گے یا نہیں۔؟ذرائع کے مطابق اس وقت نواز شریف کے وطن واپس آنے کا جو ریٹ چل رہا ہے وہ 70ستر سے 80 فیصد پر جارہا ہے ۔ستر سے اسّی فیصد سٹے بازوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔ایسی صورت میں سٹے کا ریٹ کم ہوگا ،اگر وہ ملک میں فوری واپس نہ آئے تواس پر ریٹ زیادہ ملے گا ۔ذرائع کے مطابق سٹے بازوں کی اکثریت نے نواز شریف کی وطن پر واپسی پرکئی کئی پیٹیاں (فی پیٹی ایک لاکھ )جبکہ وطن واپس نہ آنے کے امکانات پر بیس سے تیس فیصد سٹہ بازوں نے فی کس کھوکھا (ایک کروڑ) بُک کروارکھا ہے ۔واضح رہے کہ سٹہ بازی قانوناً منع ہے لیکن بلیک مارکیٹ میں کھیلوں کے بعد عدالتی اور سیاسی فیصلوں پر بھی سٹہ لگنے کے دعوے کئے جاتے ہیں۔گزشتہ سال پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر بھی بھاری سٹہ لگا تھا جس میں زیادہ ترسٹہ اس سوال پر لگا تھا کہ نواز شریف نااہل ہوں گے یا نہیں ؟جن سٹہ بازوں نے نواز شریف کے نااہلی سے بچ جانے پر سٹہ لگایا تھا ،انکے کروڑوں روپے ڈوب گئے تھے اور اس بار عدالت کے بڑے فیصلے کی بجائینواز شریف کے اپنے فیصلہ پر سٹہ باز وں کی نظریں جم چکی ہیں۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.