Top Rated Posts ....
Search

Chaudhry Nisar Ne Imran Khaan Ko Heraan Kar Diya

Posted By: Mangu on 05-07-2018 | 18:55:49Category: Political Videos, News


چوہدری نثار نے عمران خان کو بھی چونکا دیا ۔۔ ایسا کام کر دکھایا کہ کپتان بھی دنگ رہ گئے
راولپنڈی (ویب ڈیسک) دوست پھر سے حریف بن گئے، چوہدری نثار نے عمران خان کو شدید پریشانی کا شکار کردیا، معروف صحافی نصرت جاوید کے مطابق عمران خان اپنے زور پر وزیراعظم نہ بن پائے تو پھر چوہدری نثار ان کی جگہ لے لیں گے، غلام سرور خان سے سابق وزیر داخلہ

کیخلاف پریس کانفرنس بھی اسی وجہ سے کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصرت جاوید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے جیپ گروپ نے سب سے زیادہ پریشان ان کے دیرینہ دوست اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کیا ہے۔ نصرف جاوید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے جیپ گروپ سے اس وقت سب سے زیادہ خائف عمران خان ہیں۔اگر عمران خان اپنے زور پر وزیراعظم نہ بن پائے تو پھر چوہدری نثار ان کی جگہ لے لیں گے۔ چوہدری نثار اور ان کے جیپ گروپ کے ذریعے عمران خان پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔عمران خان اسی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ تحریک انصاف کافی عرصے سے چوہدری نثار کیخلاف کسی قسم کی بیان بازی نہیں کر رہی۔ تاہم اب اس نئی صورتحال کے باعث ہی تحریک انصاف نے اپنے رہنما غلام سرور خان سے چوہدری نثار کیخلاف دھواں دار پریس کانفرنس کروائی ہے۔ نصرت جاوید کا مزید دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار کو اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے بھرپور سرکاری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیپ کا نشان کس کا ہے، مجھے نہیں معلوم۔ 25 جولائی کو تقدیر بدلنے کا موقع ہے، عوام کے پاس ملک کی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع آیا ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.