Bushra Bibi Se Mutaasir Imran Khan...
Posted By: Mangu on 05-07-2018 | 18:29:40Category: Political Videos, Newsنامور روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے متاثر ۔۔۔ عمران خان کو کیا خوشخبری سنا دی ، جانیے
سرگودھا(ویب ڈیسک) مذہبی و روحانی شخصیات بھی بشریٰ بی بی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ میں عمران خان کے حق میں نہیں لیکن عمران کووہ اہلیہ ملی جو اسے اللہ کی طرف لے گئی معروف مذہبی وروحانی شخصیت پیر غفران سیالوی نے بشریٰ بی بی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں ۔وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں جبکہ اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں۔ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے۔بالخصوص بشریٰ مانیکا جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران خان کا مذہب اور روحانیت سے لگاو بڑھ گیا تھا۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔کچھ روز قبل انکی اور انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں عمران خان پاکپتن میں بابافرید گنج شکر کی چوکھٹ پر سجدہ کرنے کے باعث تنازعے کا شکار بھی ہوئے تاہم انہوں نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سجدہ نہیں بلکہ چوکھٹ کو چوما تھا۔۔عمران خان کے مذہبی رحجانات ہر خاص و عام کی نظروں میں آ رہے ہیں،اور سب ہی اس تبدیلی کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مذہبی و روحانی شخصیات بھی بشریٰ بی بی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔معروف مذہبی وروحانی شخصیت پیر غفران سیالوی نے بشریٰ بی بی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انکا کہنا تھا کہ خدا کی قسم عمران خان کا حامی نہیں ، اسی ممبر سے اسکے خلاف بولا ہوں لیکن سوچنے والی بات ہے یہ بار بار شادیاں کیوں کرتا ہے ؟ اس کیلئے تو کوئی حرام کاری کوئی مشکل کام نہیں ، یہ حرام زنا کی طرف جانے کی بجائے حلال نکاح کی طرف جاتا ہے اور سلام ہے عمران کی اس بیوی کو جو اسے یا الله کے گھر لے کر گئی یا بابا فرید ؒ کے مزار لے گئی ، جو بیوی بندے کو درود اور وظائف پرلگائے الله ایسی بیوی ہر کسی کو دے۔(ش،ز،خ)