Top Rated Posts ....
Search

Nigran Wazir-e-Azam Ka Pehla Bara Faisla

Posted By: Ahmed on 05-07-2018 | 18:26:33Category: Political Videos, News


اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم نے پاک فوج کو انتخابی عمل سے الگ کرنے کا ن لیگ کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور پرامن انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں معاون ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ عام انتخابات کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عام انتخابات کے خوش اسلوبی اور پرامن انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں معاون ہوگی۔وزیراعظم نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم آفس میں وزارت دفاع کے امور کار بارے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے وزارت کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے وزیراعظم کو عام انتخابات 2018ء کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے حوالے سے وزارت کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انتخابی عمل کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے

انہوں نے ماضی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب تجربہ کا ذکر کیا۔ نگران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فوجی اہلکاروں کی معاونت عام انتخابات کے احسن اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں مددگار ہوگی۔وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع کے حوالے سے وزارت کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انتخابی عمل کے دوران فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے ماضی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب تجربہ کا ذکر کیا۔ نگران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فوجی اہلکاروں کی معاونت عام انتخابات کے احسن اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں مددگار ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.