Top Rated Posts ....
Search

Sadaf Kanwal’s Recent Instagram Story Wreaks Havoc On Social Media!

Posted By: Abid on 05-07-2018 | 18:25:40Category: Political Videos, News




’’ می ٹو ۔۔۔۔۔۔‘‘معروف اداکارہ صدف کنول نے بلاول بھٹو کے بارے میں ایسی شرمناک انکشاف کر دیا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری سے اداکاری کاآغاز کرنے والی صدف کنول اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب انہو ںنے مذاق مذاق میں سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ ان کو لینے کہ دینے پڑگئے ۔ ویب سائٹ ’Parhlo‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری

اس وقت 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور وہ سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں ساتھ ہی جلسوں سے خطاب بھی کر رہے ہیں ۔تاہم حال ہی میں بلاول دورہ کراچی پر تھے جہاں انہوں نے ایک مزار کا دورہ کیا اور اس موقع پر لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنوں اور چاہنے والوں کی جانب سے انہیں پھول پیش کیے گئے جبکہ گلے سے بھی لگایا گیا اور اسی دوران ایک شخص نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے بلاول کا بوسہ لینے کی کوشش کی جس کی تصویر میڈیا پر آ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ۔بلاول کی یہ تصویر اداکارہ صدف کنول کے سامنے سے گزری’ تووہ اس سے آگے نہ گزر پائیں ‘اور انہوں نے شرارت سوجھی ، صدف کنول نے وہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ”‘‘Me Too ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ایموجی بنا دی ۔بس پھر ہونا کیا تھا سوشل میڈیا صارفین نے صدف کنول کی ’درگت‘ بنا دی اور خوب کھری کھری سنا ڈالیں ۔فیس بک پر ” ویمن فرنٹ “ نامی پیج کی جانب سے

یہ پوسٹ شیئر کی گئی اور ساتھ سخت الفاظ میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم روز دیکھتے ہیں کہ مرد اور خواتین جنسی ہراسگی کا نشانہ بنتے ہیں اور یہ صرف تعلیم کی کمی کے باعث ہوتاہے ، تاہم جو لوگ ” Metoo “ ہیش ٹیگ سے آگاہ نہیں ہیں ان کیلئے بتادیتے ہیں کہ یہ لاکھوں لوگوں کی مہم ہے جس نے لوگوں کو کی مدد کی کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعات کا کھل کر اظہار کر سکیں اور ان کے پیچھے چھپے چہروں کو بے نقاب کر سکیں ۔تو اب یہ ہیش ٹیگ کوئی مذاق نہیں ہے ، اس کا احترام کرو ، صدف کو اس عمل پر معافی طلب کرنی چاہیے لیکن مجھے شک ہے انہیں اپنے غیر ذمہ دارانہ عمل کی سنجیدگی کے بارے میں معلوم نہیں ہے ۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.