Top Rated Posts ....
Search

Agla Wazir -e-Aazam Kon ? Dr Danish Predicts

Posted By: Abid on 02-07-2018 | 23:21:16Category: Political Videos, News


یہ میری خبر ہے کوئی مذاق نہیں : اگلا وزیر اعظم کون ہو گا ؟ نہ بلا ، نہ شیر ۔۔۔۔100 سے زائد سیاستدانوں نے کون سا انتخابی نشان مانگ لیا ہے ؟ صف اول کے پاکستانی اینکر و صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات رواں ماہ 25جولائی کو ہونے جا رہے ہیں ،ایسے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور اپنی جماعتوں سے ناراض رہنما بھر پور سیاسی مہم چلا رہے ہیں ،عمران خان کو سادہ اکثریت ملنے کی امید ہے تو شہباز شریف قومی حکومت کا نعرہ لے کر چل پڑے ہیں ،

ادھر چوہدری نثار جیپ کے نشان سے آزاد امید وار کی حیثیت سے بھر پور حصہ لے رہے ہیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں سوال اٹھا یا کہ یہ جیپ کا نشان کس کا ہے ؟،بہت سے امید واروں نے جیپ کے انتخابات پر الیکشن کی تیاری پکڑ لی ہے ۔موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام پاکستانیوں کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ ا گلا وزیراعظم کون ہے ؟معروف اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے اپنے ذرائع سے اگلے ممکنہ وزیر اعظم کی خبر دے دی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر دانش نے اہم ترین ذرائع کے مطابق خبر دی کہ اگلا وزیراعظم چوہدری نثار ہو سکتے ہیں شاہ محمود سمیت ساوتھ پنجاب کے کئی ایم این نے انہیں سپورٹ کر سکتے ہیں ۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میری ٹوئٹ غلاموں کے لیے نہیں باشعور لوگوں کے لیے ہوتی ہے ،ذرائع کا مطلب ہر گز رائے نہیں خبر ہوتی ہے ،انہوں نے ایک خبر بھی شیئر کی جس کے مطابق 100سے زائد امید واروں نے جیپ کا انتخابی نشان مانگ لیا ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.