Top Rated Posts ....
Search

India has consolidated access to clubships, Foreign Minister

Posted By: Waseem on 24-12-2017 | 23:54:53Category: Political Videos, News


اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔

ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف( آئی سی جے) میں چل رہا ہے، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے، کلبھوشن کے معاملے میں صرف رحم کو رحم سمجھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے، کلبھوشن کی رحم کی اپیل پر اپنے مفادات، سیکیورٹی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی، بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی تاہم اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔

دوسری جانب کلبھوشن سے ملاقات کے لئے ان کی والدہ اور اہلیہ آج صبح کمرشل فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی جب کہ ملاقات میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے اور دونوں خواتین آج ہی واپس بھارت روانہ ہو جائیں گی۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں رکھی گئی ہے، ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے ایک گھنٹے تک محیط ہوسکتا ہے۔ میڈیا کوریج کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، میڈیا کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی آمد اور روانگی کی کوریج بھی کرسکے گا، اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو دفتر خارجہ جاری کرے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.