Top Rated Posts ....
Search

The world desires peace not to war: Donald Trump - Part-2

Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 10:10:59Category: Political Videos, News


The United Nations Security Council just voted 15-0 in favor of additional Sanctions on North Korea. The World wants Peace, not Death!
دنیا جنگ کی نہیں امن کی خواہشمند ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
ویب ڈیسک23 دسمبر 2017
1
0
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دنیا ہلاکتوں کی نہیں بلکہ امن کی خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کردی گئیں جس کے ساتھ ہی پیانگ یانگ کی تیل کی سپلائی معطل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ تیل کی سپلائی منسوخ ہونے کے بعد شمالی کوریا کے لیے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا اور اس کی تمام تیار پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 90 فیصد تک کم ہو جائیں گی۔

یہ پڑھیں: شمالی کوریا: امریکا تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیکیورٹی کونسل میں امریکی قردارداد پر شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حق میں اکثریت نے ووٹ دیا۔


Donald J. Trump

@realDonaldTrump
The United Nations Security Council just voted 15-0 in favor of additional Sanctions on North Korea. The World wants Peace, not Death!

1:47 AM - Dec 23, 2017
9,946 9,946 Replies 17,587 17,587 Retweets 81,778 81,778 likes
Twitter Ads info and privacy

شمالی کوریا کے بڑے تجارتی شراکت دار چین اور روس نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ یہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کیخلاف رواں برس تیسری بین الاقوامی پابندی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نیکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ’پابندیوں کے نفاذ سے شمالی کوریا کو واضح خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پرمزید سزائیں اور علیحدگی کا سامنا ہوگا’۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.