Top Rated Posts ....
Search

World Urdu Conference and 'Dance is where all' - Part-4

Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 09:02:03Category: Political Videos, News


دوسرے روز عالمی اردو کانفرنس میں مصوری پر بھی خصوصی سیشن ’پاکستان میں مصوری کا ارتقائی سفر‘ رکھا گیا، جس میں خاتون آرٹسٹ مہر افروز نے سب سے اہم بات کہی کہ سقوط ڈھاکہ سے پاکستان کو جہاں سیاسی نقصان پہنچا، وہیں آرٹ اور مصوری کے میدان میں بھی کبھی پورا نہ ہونے والا نقصان پہنچا۔

مہر افروز کے مطابق بنگلہ دیش کے قیام کے بعد وہاں مصوری و پینٹگز سے متعلق رواں برس 40 ویں عالمی کانفرنس ہوئی، جس میں 120 ممالک کے مصوروں نے شرکت کی، مگر پاکستان میں آج تک مصوری سے متعلق کوئی کانفرنس منعقد نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ و تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں ’موہن جو دڑو، گندھارا اور ٹیکسلا‘ کی تاریخ پر محیط ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں مصوری کے شعبے میں تاریخی کام نظر نہیں آتا۔

دوسرے روز کے اختتام پر رقص کا انعقاد بھی کیا گیا۔

’رقص میں ہے سارا جہاں‘ سیشن میں جہاں پاکستان کی کتھک ڈانسر نگہت چوہدری نے فیض احمد فیض کے گانے ’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ پر رقص پیش کیا، وہیں انہوں نے ’ لکھنؤ کے کتھک‘ اور ’موہے رنگ دے پیا‘ پر بھی خصوصی رقص کیا۔

معروف ڈانسر مانی چاؤ نے اسی سیشن میں سندھ کے مہان کوی ’شیخ ایاز‘ کی معروف غزل’ میرے دیدہ ورو، میرے دانشورو‘ پر رقص کرکے تمام شاعروں و ادیبوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 15 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.