Top Rated Posts ....
Search

Do you like cooking habits?

Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 08:53:28Category: Political Videos, News


کیا آپ کو لوکی کا حلوہ کھانا پسند ہے؟
ویب ڈیسک24 دسمبر 2017
0
0
فوٹو بشکریہ/ پنٹریسٹ
فوٹو بشکریہ/ پنٹریسٹ
میٹھا کھانا کس کو پسند نہیں؟ اور اگر بات حلوے کی ہو تو یقیناً سب ہی ہر طرح کے حلوے کے دیوانے ہوتے ہیں۔

ان نہایت مزیدار حلوں میں ایک لوکی کا حلوہ بھی ہے۔

لوکی سبزی کے طور پر کھانا ہر کسی کو پسند نہیں، لیکن اگر اس ہی سبزی کو حلوے کی شکل دے دی جائے تو سب نہایت شوق سے اسے کھاتے ہیں۔

اس نہایت مزیدار حلوے کی آسان ترکیب یہاں پڑھیں:

اجزاء
گھی - 2 سے 3 کھانے کے چمچ

بادام- 8 سے 10

کاجو - 8 سے 10

پستہ - 8 سے 10

کشمش - 8 سے 10

لوکی - ½ کلو

دودھ - ایک کپ

گھی - ¼ کپ

چینی - ایک کپ یا حسب ذائقہ

کھویا - ایک کپ

الائچی پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ

ترکیب:
چھوٹے فرائی پین میں گھی، بادام، کاجو، پستہ اور کشمش ڈال کر مکس کریں اور ہلکی سنہری ہونے تک فرائی کرلیں پھر سائڈ پر الگ رکھ دیں۔

لوکی کو دھو کر چھیل لیں۔

بیچ میں سے کانٹے اور بیج نکال لیں، گریڈر کی مدد سے پیس لیں۔

ایک کڑاہی میں لوکی ڈال کر دو منٹ کے لیے پکا لیں اور اچھی طرح مکس کرتے رہیں۔

دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 6 سے 8 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکالیں، پھر تیز آنچ پر دودھ سوکھ جانے تک پکائیں اور اس دوران چمچ چلاتے رہیں۔

گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

چینی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے ہلکی درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ کے لیے پکا لیں اور اس دوران چمچ چلاتے رہیں۔

فرائی ہوئے میوہ جات ڈال کر مکس کریں اور گھی الگ ہونے تک پکالیں اور چمچ چلاتے رہیں۔

کھویا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب آپ کا حلوہ تیار ہے اور اسے کھویا اور دیگر میوہ جات ڈال کر پیش کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.