Army chief supported the democratic system on dengue injury, Saad Rafique
Posted By: Akbar on 24-12-2017 | 08:45:46Category: Political Videos, Newsلاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ڈنکے کی چوٹ پرجمہوری نظام کی حمایت کی ہے اورچیلنجزاتنے بڑے ہیں کہ کوئی جماعت، حکومت یا ادارہ مقابلہ نہیں کرسکتا۔
لاہورمیں وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے ساتھ باربارکھلواڑکیا گیا ہے، پاکستان بنانے والوں کو منزل نہیں ملی، پاکستان بنا کرتھک ہارکرآنے والے اپنی بحالی میں لگ گئے، پاکستان کے اقتداراورپالیسی میکنگ پرآمرانہ اورجاگیردارانہ سوچ کا قبضہ ہوا، ہم آج تک جمہوریت کے حقیقی مقاصد حاصل نہیں کرسکے، ہم یہ ضرورچاہتے ہیں کہ لڑائی نہ ہو، چاہتے ہیں سب مل کرآگے بڑھیں کیونکہ لڑائی میں کچھ نہیں ملتا جب کہ آگے بڑھنے کیلیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو معاف کریں۔
وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا کہ اس ملک کی بنائی گئی مصنوئی سیاسی جماعتوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا، اداروں میں رسہ کشی سے پاکستان کے دشمن فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں گے، پاک فوج کے سپہ سالار کا سینیٹ میں خطاب بہت بڑا واقعہ ہے ، آرمی چیف نے ڈنکے کی چوٹ پرجمہوری نطام کی حمایت کی ہے جب کہ چیلنجزاتنے بڑے ہیں کہ کوئی جماعت، حکومت یا ادارہ مقابلہ نہیں کرسکتا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کی عدلیہ سے ٹکراؤ کی کوئی پالیسی نہیں ہے، میں جہانگیرترین کے فیصلے کی بھی حمایت نہیں کرتا، طاہر القادری کو عدالتی نظام پر یقین ہے تو عدالت میں کیس لڑنا چاہیے، انہیں کنٹینرپرچڑھنے کے بجائےانصاف کیلیےعدالت جانا چاہیئے، دھرنے دینا، سڑکیں بند کرنا بہادری نہیں بلکہ بہادری قانون کا راستہ اپنانے میں ہے۔