Top Rated Posts ....
Search

Married people are more satisfied or well-earned, research suggests

Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 06:33:29Category: Political Videos, News


لندن: بہت سارے لوگ اپنی شادی کے بعد اطمینان محسوس کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ کنوارے رہ کر خود کو مطمئن سمجھتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق نے اس حوالے سے اصل حقائق بتادیے ہیں۔

برطانیہ میں “جرنل آف ہیپّینیس اسٹڈیز” میں شادی شدہ افراد یا کنواروں کے مطمئن ہونے کے حوالے سے تحقیق شائع ہوئی جس میں 1991 سے 2009 تک 19 سال پر محیط عرصے پر 30 ہزارافراد سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے لیے شوہر اور بیوی کے تعلق اور ان کے درمیان دوستی کے مفہوم کا مطالعہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ پُراعتماد ہوتے ہیں، اور زیادہ خوش وخرم و اطمینان بخش زندگی گزرتے ہیں جبکہ یہ سلسلہ بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔

دوسری جانب غیرشادی شدہ افراد زندگی میں مطمئن زندگی نہیں گزارتے اورمشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ یہ افراد سماجی معاملات کے حوالے سے بہت کچھ کرتے ہیں تاہم انہیں بہت سے امور میں معاشرتی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ افراد جو شادی کی خواہش بھی نہیں رکھتے ہیں تو بھی وہ لوگوں کی جانب سے اصرارکے سبب کسی نہ کسی درجے میں بگڑے مزاج کے حامل ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 17 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.