Top Rated Posts ....
Search

Pakistan does not have to take any notice, Chamber Senate

Posted By: Akram on 24-12-2017 | 06:04:38Category: Political Videos, News


اسلام آباد: چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکا دوسرے ممالک میں حکومتیں بدلنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی صدر نے افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا جس میں ان کی افغانستان میں شکست نظرآئی، لیکن امریکا افغانستان میں ناکامی کی ذمے داری پاکستان پر ڈال رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کو بھی فراموش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو پناہ دیکر پاکستان بہت نقصان اٹھائے گا، امریکا کا نوٹس

چیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں، پاکستان اپنی سالمیت پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گا، وقت آگیا ایشیا اپنی قسمت کے فیصلے خود کرے ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی، سپر پاورز کی خواہشات کے برعکس واقعات تنازعات بن جاتے ہیں، بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، دنیا نے بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ قبول نہیں کیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ سی پیک سے خطےمیں نئے معاشی دور کا آغاز ہوگا جس کے خلاف امریکا، اسرائیل اور بھارت کا اتحاد سامنے آیا، تاہم پاکستان ڈائیلاگ اور ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے، 6 ملکی اتحاد کو انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف بھی کردار ادا کرنا چاہیے، ہم 6 ملکوں کو حالات کے ہاتھوں یرغمال بننے کی بجائے نئی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.