Top Rated Posts ....
Search

Interpretation of women's happiness

Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 03:18:29Category: Political Videos, News


سفید کبوتر
صائمہ علی، لاہور
خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑی ہوں، شام کا وقت ہے اور موسم بے حد سہانا ہے، ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے، اسی دوران دیکھتی ہوں کہ ایک کبوتر اُڑتا ہوا ہماری چھت پر بیٹھ جاتا ہے۔ میں اس کی طرف دیکھتی ہوں تو وہ بجائے اڑنے کے اسی طرح بیٹھا رہتا ہے ۔ اسی طرح اسی خواب میں یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میں اپنی چچی کے گھر گئی ہوئی ہوں، وہاں ان کے کچن میں کام کرتے ہوئے بھی کھڑکی میں ایک سفید کبوتر نظر آتا ہے۔ مہربانی فرماکر بتائیں کہ ایک ہی خواب میں دو دفعہ کبوتر نظر آنے سے کیا مراد ہے۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوئی خوشخبری ملے گی۔ اس میں ایک فرزند بھی ہوسکتا ہے اور کوئی مالی فائدہ بھی۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے رزق میں اضافہ ہوگا اور نعمتوں کی بارش ہوگی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

شادی کی تقریب
ثریا بیگم، لاہور
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں کافی زیادہ رونق ہے اور کافی تعداد میں رشتہ دار اکٹھے ہوئے ہوئے ہیں۔ میں اپنے کمرے میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہوں۔ ان کے ساتھ میری کزنز بھی بیٹھی ہوئی ہیں ۔ ان میں سے دو میرے ہاتھوں پر مہندی لگارہی ہوتی ہیں، اسی دوران میرے امی ابو ایک داڑھی والے بزرگ کے ساتھ کمرے میں آتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں رجسٹر ہوتا ہے، جس پر میں دستخط کرتی ہوں۔ اس کے بعد کا خواب تو مجھے یاد نہیں مگر یہ یاد رہا کہ کسی اگلے حصے میں، میں ایک گاڑی میں بیٹھی ہوتی ہوں۔
تعبیر:۔ یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی، غم یا خوف آپ پر مسلط ہو۔ آپ کے کاروبار میں رکاوٹ یا بندش ہوسکتی ہے، جس سے آپ کے مال اور وسائل میں کمی ہوسکتی ہے۔ آپ ایک تو بروقت نماز کی مکمل پابندی کریں اور دوسرا ہر نماز کے بعد استغفار کی ایک تسبیح باقاعدگی سے کیا کریں۔ ممکن ہوسکے تو گھر میں پرندوں کو کھانا ڈالنے کا اہتمام کریں۔

گوشت کے بغیر بکرے کے پائے
محمد افضل، کراچی
خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ ایک آدمی مجھے بکرے کے پائے والی بہت ساری ہڈیاں دیتا ہے، جو بالکل گوشت کے بغیر ہوتی ہیں۔
تعبیر:۔ یہ خواب اچھا ہے اور منافع پر دلیل کرتا ہے ۔ آپ کو کسی ذریعے سے مالی منافع ہوگا۔ یہ کاروبار کی شکل میں بھی ہوسکتا ہے یا کسی اور ذریعے سے بھی ۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کاروبار میں برکت ہوگی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

گھوڑے دوڑانا
فاروق اصغر، سرگودھا
خواب:۔ خواب سنانے سے پہلے میں بتانا چاہوں گا کہ مجموعی طور پر مجھے زندگی میں کچھ خاص کامیابیاں نہیں ملتیں، جس کی وجہ مجھے معلوم نہیں، اب میں خواب بیان کرتا ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے گاؤں کے پاس ایک نہر ہے، جس کی پٹڑی ہمارے گاؤں سے اونچی ہے اور میں اس پر پانچ یا چھ گھوڑے دوڑا رہا ہوں۔ اسی طرح پھر دیکھا کہ میں گھر سے اپنے ڈیرہ پر جارہا ہوں، لیکن دوران سفر میں میں زمین کے اندر چلا جاتا ہوں، تاہم مجھے واپسی کا راستہ کھلانظر آتا ہے۔ ان کے علاوہ خوبصورت سفید رنگ کی ایک گھڑی دیکھتا ہوں۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ روزگار اور کاروبار میں بہتر آئے گی ۔ اس میں کامیاب و خوشگوار ازدواجی زندگی کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے ۔آپ کوشش کریں کہ بہت سی جگہوں پر ٹانگ اڑانے کے بجائے ایک ہی کام پر توجہ دیں۔ انسان کا کام کوشش کرنا ہے اور اس کو اتنا ہی ملتا ہے جتنی وہ کوشش کرتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز کی پابندی کریں اور روزانہ ترجمہ کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کریں۔ چلتے پھرتے کثرت سے یاحی یاقیوم کاورد کیا کریں۔

فقیرنی سے پیسے لینا
شائستہ علی، لاہور
خواب:۔ میں نے خواب دیکھا کہ اپنی کلاس کے ساتھ ٹرپ پر گئی ہوئی ہوں۔ وہاں کافی اور بھی کالجز کے طلبہ آئے ہوئے ہیں ۔ ہم بھی کافی خوشی سے ادھر ادھر گھوم رہے ہوتے ہیں ۔ دوپہر کے وقت میری سب سہیلیاں کھانے پینے کی چیزیں خرید نے لگ جاتی ہیں، لیکن میں جیسے ہی اپنے بیگ کو کھولتی ہوں تو کافی پریشان ہوجاتی ہوں کہ میرے پاس تو پیسے ہی نہیں ہیں۔ مجھے بھوک بھی کافی لگ رہی ہوتی ہے۔ اس اثناء میں ایک فقیرنی ادھر آکے پیسے مانگنے لگ جاتی ہے، میں اس کو کہتی ہوں کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ، یہ سن کر وہ اپنے کشکول سے مجھے کچھ پیسے نکال کر دیتی ہے اور اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر:۔ یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم اور خوف درپیش ہو سکتا ہے۔کسی نقصان کا احتمال ہوسکتا ہے، مال اور وسائل میں کمی واقع ہوسکتی ہے، امن اور سکون کا فقدان ہوسکتا ہے۔ لہذا آپ گھر میں پرندوں کو کھانا ڈالنے کا اہتمام کریں اور روزانہ تلاوت اور نماز پنگانہ کی پابندی کریں۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

آنکھوں میں سرمہ لگانا
سعیدہ سائرہ احمد، لاہور
خواب:۔ میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنی ایک دوست کے گھر دعوت پر گئی ہوئی ہوں۔ میرے علاوہ اور بھی یونیورسٹی کی دوست ان کے گھر جمع ہیں ۔ وہ حال ہی میں عمرہ سے لوٹی ہے تو سب کے ساتھ مجھے بھی تحائف دیتی ہے، جس میں سرمہ بھی ہوتا ہے۔ میں آب زم زم پی کر کھجوریں کھاکر وہ سرمہ اپنی آنکھوں میں لگاتی ہوئی اور سب کو بتاتی ہوں کہ اب مجھے عینک کی ضرورت نہیں ۔ میری نظر ایسے ہی ٹھیک ہوجاتی ہے ۔ میں تو خوش ہوتی ہی ہوں مگر وہاں موجود تمام لوگ بھی بہت خوش ہوتے ہیں اور مجھے مبار ک دیتے ہیں۔

تعبیر:۔ یہ خواب اچھا ہے، جو علم اور محفل میں اضافے کی دلیل دکھائی دیتا ہے، آپ کی عزت و توقیر میں بھی اضافہ ہوگا، گھر میں بھی اس کے اثرات سے آرام و سکون میسر ہوگا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کرنے کی کوشش کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ اللہ کی راہ میں لازمی خیرات کیا کریں۔

بطخیں تیرتی دیکھنا
خالد حسین، ملتان
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے ایک دوست کی دعوت پر اس کے گاؤں گیا ہوا ہوں، جہاں میں اس کے مقامی دوستوں کے ساتھ مل کر گاؤں کی سیر کو جاتا ہوں ۔ ایک باغ میں تالاب بھی ہوتا ہے اور بہت سی بطخیں اس میں تیر رہی ہوتی ہیں ۔ یہ منظر بہت خوب صورت ہوتا ہے کہ سب مل کر فیصلہ کرتے ہیں کہ یہاں بیٹھا جائے۔ میں بہت خوشی سے ادھر بیٹھ کر ان کو تیرتے دیکھتا رہتا ہوں، جس سے مجھے سکون بھی ملتا ہے۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جس جگہ آپ کی شادی ہوگی وہ آپ کی عزت میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ گھر میں آرام و سکون ہوگا اور خوشی میں اضافہ ہوگا، کاروبار میں برکت کی وجہ سے مالی خوشحالی ہوگی۔ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

گھر میں گندگی کے ڈھیر
سمیرہ وسیم، کراچی
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میرے گھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں اور ایسے خواب عموماً مجھے دیکھتے ہیں، مگر سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہے؟ اسی طرح بدبو بھی محسوس ہوتی ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ شاید بچوں نے کی ہو۔ اسی پریشانی اور گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر:۔ یہ خواب اچھا نہیں، پریشانی اور مشکل پر دلیل کرتا ہے۔ آپ کے ذہن میں لگتا ہے کہ ہروقت دولت کا حصول رہتا ہے کیوں کہ اکثر ایسا دُنیاوی خیالات کی یلغار کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ دولت کمانا زندگی کا مقصد ہرگز ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ آپ ترجمہ کے ساتھ تلاوت قرآن کیا کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ ہر نماز کے بعد استغفار کی ایک تسبیح بھی کرنے کی سعی کریں۔

حلوہ تقسیم کرنا
اقصیٰ منیر، راولپنڈی
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کسی سرسبز و شاداب جگہ پہ کھڑی ہوں، جیسے مری وغیرہ کا کوئی علاقہ ہو۔ وہاں میں ایک بڑی سی ٹرے میں حلوہ رکھ کر آس پاس گزرنے والوں کو بانٹ رہی ہوں۔ کافی لوگ میرے پاس آتے ہیں اور مزید حلوے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، اتنا رش دیکھ کر میں پریشان ہو جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ گھر سے کسی کو مدد کے لئے بلا لوں۔ اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے اور نفع پر دلیل کرتا ہے یعنی اللہ کی مہربانی سے آپ سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو کسی بھی صورت میں ہو سکتا ہے۔ آپ کے رزق حلال میں برکت ہوگی اور کاروبار میں اضافہ ہوگا،گھر میں آرام و سکون ہوگا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.