In Syria, alleged chemical attack, 'at least 58 killed'
Posted By: Akram on 24-12-2017 | 03:07:31Category: Political Videos, Newsشام کے شمال مغربی علاقے میں مبینہ کیمیائی حملے کے نتیجے میں ’کم از کم 58 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شمال مغربی علاقے خان شیخون پر یہ حملہ یا تو شامی حکومت نے کیا ہے یا روسی طیاروں نے، جس کے بعد لوگوں کی سانسیں رکنے لگیں۔
مقامی کارکنان اور چند ویب سائٹوں پر تصاویر بھی شائع ہوئیں جن سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ کئی افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
طبی عملے اور سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جنگی جہازوں نے حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو علاج معالجہ کرنے والے مقامی کلینکس کو بھی نشانہ بنایا۔
شامی فوج کے ذرائع نے حکومت کی جانب سے ایسے کسی بھی ہتھیار کے استعمال کی تردید کی ہے۔
جبکہ روسی وزیر دفاع کا اصرار ہے کہ اس علاقے میں کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔