Top Rated Posts ....
Search

Millions of Saudi youth were employed in 2017

Posted By: Ahmed on 24-12-2017 | 02:57:38Category: Political Videos, News


ریاض - - - - - - وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے کہا ہے کہ سال رواں 2017 ء کے دوران ایک لاکھ 21 ہزار 766 سعودی نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ میں بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ تعداد 15 دسمبر تک کی ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں سعودی نوجوانوں کیلئے دلچسپی پیدا کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تربیت یافتہ اور ماہر نوجوان نجی شعبہ سے وابستہ ہورہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نجی شعبہ نہ صرف سازگار ماحول مہیا کرے بلکہ ان نوجوانوں کی صلاحیتو ں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں مناسب معاوضہ فراہم کرنے کا بھی ذریعہ بنے۔ وزارت محنت کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ستمبر کے دوران 28 ہزار 154 سعودی نوجوانوں کو نجی شعبہ سے وابستہ کیا گیا تھا۔ بعدازاں اکتوبر میں یہ تعداد 48 ہزار 471 ہوگئی تھی جبکہ نومبر میں نجی شعبہ سے وابستہ ہونے والے سعودی مرد و خواتین کی تعداد062 36 رہی۔ 15 دسمبر تک وزارت نے 12280 نوجوانوں کو بھرتی کروایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت محنت نجی شعبہ سے وابستہ ہونے کے خواہشمند نوجوانوں کو مناسب تربیت فراہم کرتی ہے۔ دوسری طرف وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 2017 ء کے دوران 1.2 ملین سجل تجاری جاری ہوئے ۔ اس دوران 168 ہزار سعودی خواتین نے ذاتی کاروبار کرنے کیلئے نیا سجل تجاری حاصل کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.