Top Rated Posts ....
Search

More than 180 people died, dozens of missing due to storm in the Philippines

Posted By: Zafar on 24-12-2017 | 02:40:30Category: Political Videos, News


منیلا: فلپائن میں خوفناک سمندری طوفان کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ حکام نے طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ سے ٹکرایا، جس کے بعد شدید بارشیں ہوئیں، سیلاب آیا اور مٹی کے تودے گرے جس سے اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیا گاو گاؤں میں 40 کے قریب گھر تباہ ہوئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ طوفان کی وارننگ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے زیادہ نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔
خیال رہے کہ فلپائن میں تقریباً ہر سال متعدد طوفان آتے ہیں جو متعدد انسانی جانوں کی بھینٹ لے لیتے ہیں تاہم 2 کروڑ کی آبادی والے جزیرے منڈاناؤ میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.